بھارت کے مذموم مقاصد کو ناکام بناتے رہیں گے، کور کمانڈرز

550

xآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت ہونے والی کور کمانڈر کانفرنس میں شرکاء نے اس عزم کا اعاد ہ کیا   کہ بھارت کے مذموم مقاصد کو ناکام بناتے رہیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت  آرمی ہیڈکوارٹر جی ایچ کیو میں کور کمانڈر کانفرنس منعقد ہوئی جس میں قومی اور علاقائی سلامتی،افغان امن عمل کے مغربی سرحد پرمثبت اثرات سمیت دیگر امورتبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں  ملک میں تشدد کے واقعات میں کمی پر شرکا نے اطمینان کا اظہار کیا،شرکا نے قومی اداروں کے ساتھ مل کرحالات کو معمول پرلانے کا مشن جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔

اجلاس میں بھارتی جارحیت اور دہشتگردگردوں کی کھلے عام حمایت کے حوالے سےخصوصی طور پرگفتگو کی گئی،

کور کمانڈر کانفرس میں فیصلہ کیا گیا کہ بھارت کے مذموم مقاصد کو ناکام بناتے رہیں گے۔ شرکا نے مقبوضہ کشمیر میں بےگناہ شہریوں پر بھارتی ظلم وستم اور دہشت گرد تنظیموں کی کھلم کھلاحمایت کو بے نقاب کرتے رہنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔