کورونا وائرس: لاہور کے زیادہ متاثرہ علاقے سیل کرنے کا نوٹی فیکشن جاری

562

لاہور میں کورونا وائرس سے زیادہ متاثرہ علاقوں کو سیل کیے جانے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے متاثرہ علاقوں کو 30 جون تک سیل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جب کہ ان علاقوں میں دفعہ 144 بھی نافذ کردی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق لاہور کے 66 علاقوں کو سیل کیا جائے گا تاہم ان علاقوں میں مقیم جج، وکیل، ڈاکٹرز، ہیلتھ ورکرز، صحافی اور پولیس اہلکار پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پنجاب حکومت نے کورونا وائرس سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر کے سیل کرنن کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے لیے محکمہ داخلہ پنجاب نے آج نوٹی فیکشن جاری کردیا ہے۔

مسر چیفہ کے مطابق متاثرہ علاقوں کے داخلی و خارجی تمام راستوں کو سیل کردیا جائے گا جب کہ ان علاقوں میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔

ترجمان پنجاب حکومت نے کہا تھا کہ صوبے میں کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے اور اسمارٹ لاک ڈاؤن ہی اس وقت بہتر آپشن ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ سیل کیے گئے علاقوں میں روز مرہ کی اشیا فراہم کرانا حکومت کی ذمہ داری ہوگی۔

مسرت چیمہ نے کہا تھا کہ جن علاقوں میں لاک ڈاؤن نہیں وہاں ماسک اور سینی ٹائزر کا استعمال لازمی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں کووڈ-19 ٹیسٹنگ صلاحیت بھی بڑھائی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ صرف پنجاب میں کورونا وائرس کے 58 ہزار سے زائد مریض موجود ہیں جب کہ 1 ہزار 149 اموات ہو چکی ہیں۔