کورونا وائرس: ملک میں مزید 136 مریض انتقال کرگئے، تعداد 2975 ہوگئی

1071

ملک بھر میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید 136 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد مجموعی تعداد 2 ہزار 975 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 839 کیس رپورٹ ہوئے جب کہ 24 گھنٹے کے دوران 28 ہزار 117 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

ملک بھرمیں 9 لاکھ 50 ہزار 782 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

پنجاب میں 58 ہزار 239، سندھ میں 57 ہزار 868، خیبرپختونخوا میں 19 ہزار 160 اور بلوچستان میں 8 ہزار 437 کیسز سامنے آئے ہیں۔

جب کہ دارالحکومت اسلام آباد میں 9 ہزار 242، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 164 اور آزاد کشمیر میں 703 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 54 ہزار 760 ہوگئی جب کہ کورونا کے 58 ہزار 737 مریض اب تک صحت یاب ہوچکے ہیں۔