بی این پی مینگل نے پی ٹی آئی اتحاد سے علیحدگی کا اعلان کردیا

732

وفاقی حکومت کی اتحادی جماعت بی این پی مینگل نے پی ٹی آئی اتحاد سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل کا اظہارخیال کے دوران حکومت سے الگ ہونے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ میں آج ایوان میں پی ٹی آئی اتحاد سےعلیحدگی کا اعلان کرتاہوں،ہم ایوان میں موجود رہیں گے اور اپنی بات کرتے رہیں گے۔

اختر مینگل نے کہا کہ 8اگست 2018 کو پہلا معاہدہ ہوا،شاہ محمود،جہانگیرترین اوریارمحمدرند کےدستخط کئےہم نے2 سال تک اس معاہدے پرعملدرآمد کا انتظارکیاہےمزید کرنےکوتیارہیں لیکن کچھ شروع توکریں، ان دونوں معاہدوں میں کوئی بتادےکہ کوئی بھی ایک غیرآئینی مطالبہ ہے؟ کیوں آج تک اس پر عمل درآمد نہیں ہوا ؟

ان کا کہنا تا کہ ایک لڑکی جس کا بھائی لاپتا تھا اس کے بازیابی کےلئے وہ چارسال لڑتی رہی، اس لڑکی نے دو دن پہلے خود کشی کرلی،اس کی ایف آئی آرکس کےخلاف کاٹی جانی چاہیے؟

اختر مینگل کا کہنا تھا کہ ہاتھ ملایا آپکے ساتھ ،گلہ نہیں کررہے،صدر،اسپیکر،ڈپٹی اسپیکر،چیئرمین سینیٹ سمیت ہرموقع پر ووٹ دیا  پھر بھی اپوزیشن اور حکومتی بنچز کیطرف سے الزام لگایا گیا کہ دس ارب میں ہم بک گئے ؟ آپکا ایک ایک بال بلوچستان کا قرض دار نکلے گا بلوچستان آپ کا قرض دار نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ بی این پی مینگل کے قومی اسمبلی میں چار ارکان   ہیں جب کہ سینیٹ میں ایک رکن ہے۔