چین نے لداخ میں بھارت کے 3 فوجی مار دیے

757

نئی دہلی: چینی فوج کے ساتھ لداخ میں جھڑپ کے دوران بھارت کے 3 فوجی ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چین اور بھارت کے مابین لداخ سرحدی تنازعے پر کشیدگی میں اضافہ ہو اہے،لداخ وادی گیلوان میں فائرنگ سے بھارتی فوج کے افسرسمیت 2 بھارتی فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ چین اور بھارت کی فوجوں کے مابین ایک شدید جھڑپ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں بھارتی فوج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے، بھارتی فوج نے بھی ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے۔

دوسری جانب چین اور بھارت کی فوجوں کے مابین مذاکرات ہوئے ہیں تا ہم کوئی فیصلہ نہیں ہوا، چین علاقہ چھوڑنے کو تیار نہیں۔

 بھارتی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ بھارت جانتا ہےکہ چین اسکے علاقے میں گھس گیا ہے، چین نے فضائی حدود کی خلاف ورزی  بھی کی اگر بھارت خاموش رہتا ہے تو چین مزید آگے بڑھے گا۔

واضح رہے کہ چین اور بھارت کے مابین سرحدی تصادم جو 5 مئی کو لداخ میں وادی گیلوان اور اس کے بعد شمال مشرقی سکم کے علاقے نکولہ میں شروع ہوا تھا اس کے 3 دن بعد بھارت اور چین میں شدید تلخی آئی تھی چین نے لداخ میں بھارتی علاقے میں گھس کر بھارتی فوج کر گرفتار کر لیا تھا جنہیں بعد ازاں چھوڑ دیا گیا۔