صحافی ولی بابر کا اصل قاتل لندن میں بیٹھا ہے: فواد چوہدری

468

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اگرچہ صحافی ولی خان بابر کا اصل قاتل تو لندن میں بیٹھا ہے لیکن آلہ کار کی گرفتاری نے یاد کرایا کہ کراچی پر کیسا مافیا راج کرتا تھا۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے 13 جنوری 2011 کو قتل کیے گئے صحافی والی خان بابر کے حوالے سے ٹوئٹ کیا کہ آج کا کراچی اس جبر کے شکار کراچی کے مقابلے میں جنت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی نے بہت لہو دیکھا ہے برطانیہ کو پاکستان کے مجرم حوالے کرنے چاہئیں تا کہ اصل شیطان انجام کو پہنچیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ اور کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے پیریس کانفرنس میں بتایا کہ صحافی ولی خان بابر پر گولی چلانے والے قاتل کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

کراچی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ ولی بابر پر براہ راست گولی چلانے والا کامران تھا، صحافی کے قتل کا ماسٹر مائنڈ فیصل موٹا تھا، قاتل نے بتایا ولی بابر کو مارنے کی وجہ اے این پی کے لیے کام کرنا تھا اور ایم کیو ایم مخالف اسٹوری پر کام کررہا تھا، ملزمان کو ایم کیو ایم جنوبی افریقا سے بھی ہدایت ملتی تھیں، ملزم کاتعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے۔