وزیراعظم کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

449

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں پانچ نکاتی ایجنڈا پر غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں سیاسی معاشی اور پارلیمانی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا جب کہ کابینہ کو کورونا کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔

وزیر اعظم کابینہ کو اسمارٹ لاک ڈاؤن سمیت دیگر اہم قومی کے فیصلوں بارے میں اعتماد میں لیں گے۔

اجلاس میں کابینہ بڑے شہروں میں کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر کی سمری پر غور کرے گی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے، کابینہ چلڈرن ایمپلائمنٹ ایکٹ 1991 میں ترمیم کی منظوری دے گی جب کہ اسٹیٹ بینک کی نگرانی میں کووڈ-19 فنڈز کے قیام کی منظوری دی جائے گی۔