میچ فکسنگ، کھلاڑیوں کے خلاف فوجداری مقدمات بنیں گے

548

لاہور( اسٹاف رپورٹر): پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے سٹے بازوں کے خلاف سخت کارروائیوں کا فیصلہ کیا ہے۔

کرکٹ بورڈ نے میچ فکسنگ کی روک تھام کے لیے مجوزہ نئے قانون کے تحت سٹے بازوں کیخلاف بھی سخت کارروائیاں ہونگی جبکہ میچ فکسنگ اور کرپشن میں ملوث کھلاڑیوں کو قید کی سزا ہوگی۔

مجوزہ نئے قانون کےتحت  کرکٹ سے کرپشن کے خاتمہ کے لیے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں پر فوجداری مقدمات بھی قائم ہوسکیں گے، اس سے قبل قانون نہ ہونےکےباعث کرپٹ کھلاڑیوں کےخلاف فوجداری کاروائی نہیں ہوپاتی تھی۔

 دوسری جانب پی سی بی کی جانب سے انسدادِبدعنوانی قانون کا ابتدائی مسودہ وزیر اعظم عمران خان کو پیش کردیا گیا ہے جبکہ چئیرمین پی سی بی احسان مانی نے مجوزہ قانون پر وزیراعظم کو بریفنگ دی ہے اور ان سےمشاورت  بھی کی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی کاوش پر وزیراعظم نے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا ہے۔

نئے قانون میں ڈومیسٹک،نیشنل اورانٹرنیشل لیول پر کرپشن کی روک تھام کا احاطہ بھی کیا گیا ہے،مجوزہ قانون پارلیمان سےمنظوری کے بعد نافذ العمل ہوگا۔ پی سی بی اینٹی کرپشن پولیس اور تحقیقات اداروں کیساتھ مل کر کارروائی کرےگی۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ سے کرپشن کے خاتمے کیلئے نئے قانون کو متعارف کرایا  گیاہے ۔