ملک کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی پڑنے کی پیش گوئی

497

ملک کے میدانی علاقوں میں رواں ہفتے شدید گرمی پڑے گی جب کہ رواں ماہ کے آخر میں مون سون بارشوں کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں کا درجہ حرارت 40 سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ہیٹ انڈیکس 45 ڈگری سینٹی گریڈ سے بڑھ جائے گا۔

رواں ہفتے ایبٹ آباد اور مظفرآباد سمیت کچھ بالائی علاقوں جب کہ تھر پارکر میں بھی مون سون کی بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں پری مون سون کی پہلی بارش کا امکان ہے۔