دورہ انگلینڈ کیلئے جانے والے قومی کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ 20 جون کو ہونگے

556

لاہور:دورہ انگلینڈ پر روانگی سے قبل قومی کرکٹرز کی دو مرتبہ کورونا ٹیسٹنگ ہوگی، پہلے مرحلے میں 20 جون کو کورونا ٹیسٹ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق قومی کرکٹرز کی پہلی کورونا ٹیسٹنگ اپنے اپنے شہروں میں ہو گی، جس کے بعد انگلینڈ روانگی سے قبل ایک مرتبہ کورونا ٹیسٹنگ پھر ہوگی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کا شعبہ میڈیکل ٹیسٹنگ کے انتطامات کر رہا ہے، پہلے مرحلے میں 20 جون کو کورونا ٹیسٹ ہوں گے جبکہ دوسرے ٹیسٹ کا انحصار انگلینڈ روانگی کے شیڈول پر ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلینڈ روانگی سے قبل کرکٹرز اور مینجمنٹ اراکین مقامی ہوٹل میں قیام کریں گے،فائیو اسٹار ہوٹل کے ایک فلور پر بائیو سیکیور انتظامات کیے جائیں گے۔

بائیو سیکیور انتظامات کے لیے پی سی بی کی ہوٹل انتظامیہ کے ساتھ بات چیت جاری ہے،نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کمرے دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے ہوٹل میں انتطامات کیے جا رہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے اسکواڈ میں 29 کرکٹرز اور 14 آفیشلز شامل ہیں۔ وقار یونس اور کلف ڈیکن  آسٹریلیا اور ساوتھ افریقا سے انگلینڈ پہنچیں گے۔