پولیس انسپکٹر راولپنڈی کورونا کے باعث انتقال کرگئے

814

راولپنڈی میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ایک اور پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق راولپنڈی پولیس کے انسپکٹر یاسین خان کورونا کی وجہ سے انتقال کرگئے۔

ترجمان کے مطابق انسپکٹر یاسین خان کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث اسپتال کے آر آئی یو میں زیرِ علاج تھے۔

سی پی او راولپنڈی کا کہنا ہے کہ انسپکٹر یاسین خان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

خیال رہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس سے متاثرہ پولیس اہلکاروں کی تعداد 700 سے زائد ہے۔

جب کہ سندھ میں گزشتہ روز آئی جی سندھ کی سرکاری رہائش گاہ پر تعینات 23 پولیس اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد مجموعی تعداد 778 ہوگئی ہے۔