مسلح افواج کے سربراہان کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر ز کا دورہ

536

اسلام آباد: مسلح افواج کے سربراہان اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر ز کا دورہ کیا،جہاں  ڈی جی آئی ایس آئی نے ان کا استقبال کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ  میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق ملکی عسکری قیادت جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ،نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی، ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل ندیم رضا نےآئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ہے۔

آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر پہنچنے پر ڈائر یکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ان کا استقبال کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ اعلی عسکری قیادت کو کنٹرول لائن اور مقبوضہ کشمیر  کی صورت حال سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال  پر بریفنگ دی گئی۔

دورے کے دوران اعلی عسکر ی قیادت نے آئی ایس آئی کی انتھک کوششوں کو سراہا ہے۔