امیرجماعت اسلامی کا شہبازشریف سے رابطہ، خیریت دریافت کی

440

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کورونا میں مبتلا  اپوزیشن لیڈر شہباز شریف  سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و صدر مسلم لیگ ن سے امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ان کی صحت سے متعلق دریافت کیا، دونوں رہنماؤں کابجٹ اورموجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

امیر جماعت اسلامی نے کورونا میں مبتلا شہباز شریف کی جلد صحت یابی کی دعا  کرتے ہوئے علاج سے متعلق استفسار کیا، شہبازشریف نے مزاج پرسی پر امیر جماعت اسلامی کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ کوروناکےپھیلاؤکوروکنےکےلیےحکومت نےغیرسنجیدہ رویہ اپنایا جب کہ بجٹ میں عوام کوکوئی ریلیف نہیں دیاگیا۔