وفاقی حکومت نے 4 بڑے اسپتالوں کا کنٹرول واپس لے لیا

487

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کراچی کے 3 اور لاہور کے 1 بڑے اسپتال کا کنٹرول صوبوں سے واپس لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جوائنٹ سیکرٹری وزارت قومی ہیلتھ کی جانب سے اسپتالوں کے سربراہان کو خط لکھ دیا گیا ہے جس کے مطابق اسپتالوں کا کنٹرول وفاق کے حوالے کردیا ہے۔

وفاق کی جانب سے خط جناح اسپتال،این آئی سی وی ڈی اور این آئی سی ایچ کراچی اور شیخ زید پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیوٹ کے انتظامیہ کو لکھا گیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ اسپتالوں میں سے کسی بھی قسم کا مذکورہ اسپتالوں سے کسی بھی قسم کی مشینری یا آلات کی منتقلی نہیں ہوگی، نہ ہی کوئی نئی بھرتی کرنے کی اجازت ہوگی اور اسپتالوں کی تمام تر تفصیلات وفاقی وزارت قومی صحت کو ارسال کی جائیں۔