سعودی حکومت کا حج منسوخ کرنے پر غور

765

ریاض: کورونا وائرس کے باعث سعودی حکومت نے رواں سال حج منسوخ کرنے پر غور شروع کردیا۔

سعودی حکام نے 1923 میں سلطنت کے بعد قیام کے بعد پہلی بار رواں سال حج منسوخ کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ کے سینیر عہدیدار نے برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کو انٹرویو میں بتایا کہ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز 1 لاکھ سے زائد ہونے کے بعد حکومت اس سال حج منسوخ کرنے پر غور کررہے ہیں۔

سعودی حکام کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس معاملے میں باریکی سے جائزہ لے رہے ہیں۔ اس سلسلے میں مختلف پہلوؤں پر غور کیا جارہا ہے جبکہ باضابطہ فیصلہ اگلے تک کرلیا جائے گا۔