پیپلزپارٹی پرالزامات، سنتھیارچی کیخلاف مقدمہ درج

781

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے اعلیٰ قیادت سمیت بےنظیر بھٹو پر الزامات کی بھوچاڑ کرنے والی امریکی بلاگر سنتھیارچی کیخلاف اسلام آباد کی مقامی عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان نے نے سینتھیا رچی کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے کا حکم دینے سے متعلق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کی درخواست مسترد کردی، عدالت نے سینتھیا ڈی رچی کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر 13 جون کو محفوظ کیا تھا۔

مزید پڑھئیے: سینتھیا ڈی رچی نے ناصرعظیم خان کو اپنا وکیل مقرر کرلیا

قبل ازیں پاکستان پیپلز پارٹی اسلام آباد کے صدر شکیل عباسی نے شہید بےنظیر بھٹو پر الزامات عائد کرنے پر امریکی خاتون کیخلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی تھی۔

دوسری جانب سینتھیا رچی کے خلاف اندراج مقدمہ کی ایک اور درخواست اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں دائر کرائی گئی، عدالت نے شہری ندیم مغل کی درخواست پر اسلام آباد کی سیشن عدالت نے ایف آئی اے سے جواب طلب کرلیا ہے ۔

مزید پڑھئیے: سنتھیارچی کے خلاف مقدمے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

جس پر فاضل جج جہانگیر اعوان نے ریمارکس دیئے کہ دوسرے مقدمے میں ایف آئی اے کا جواب آجائے پھر دیکھ لیتے ہیں۔