کراچی، کروڑوں روپے مالیت کی چھالیہ اور گٹکا برآمد

429

کسٹمز حکام نے شیر شاہ کالونی سے کروڑوں روبے مالیت کی چھالیہ اور گٹکا برآمد کرلیا۔

نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے شیر شاہ میں چھالیہ اور گٹکا بنانے والی فیکٹری کے گودام پر کسٹمز حکام نے چھاپہ مار کر 6 کروڑ مالیت کا ممنوعہ اسمگل شدہ انڈین کنٹینر برآمد کرلیا۔

کسٹمز حکام کی جانب سے کی جانے والی کاروائی میں 3 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ کسٹمز کے نام سے جعلی نبر پلیٹ والی گاڑی بھی برآمد کی گئی، ملزمان خود کوکسٹمز اہلکار ظاہر کرکے گاڑی میں ممنوعہ سامان اسمگل کرتے تھے۔