امیر جماعت اسلامی سندھ کورونا کا شکار ہوگئے

570

امیر جماعت اسلامی سندھ اور سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی  بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ کے مطابق محمد حسین محنتی گزشتہ کئی  دن سے علیل اور گھر پر آرام کررہے تھے،آج ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد انہوں نے گھر پر ہی خود ساختہ تنہائی(آئسولیشن) اختیار کرلی ہے۔

جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ نے احباب سے ان کیلئے جلد اور مکمل صحتیابی کےلئے دعا کی اپیل کی ہے۔

خیال رہے کہ سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے 55 ہزار سے زائد  ہوچکی ہے جب کہ 853 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔