آئین کسی فرد یا جج نہیںقرآن و سنت کے تابع ہے، مرکزی علما کونسل

167

فیصل آباد(صباح نیوز) مرکزی علما کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہاہے پاکستان کا مذہب اسلام ہے جبکہ آئین اور دستور قرآن و سنت کے تابع ہے کسی فردیا جج کے تابع نہیں ۔ قرآن و سنت کے احکامات پر اعلیٰ عدلیہ میں رائے دینے سے قبل قرآن و سنت کے احکامات اور آئین پاکستان کا مطالعہ کریں۔ایک بیان میںان کاکہناتھاکہ قرآن و سنت کے متصادم اس ملک میں کوئی قانون سازی نہیں ہو سکتی۔ اعلیٰ عدالتوں کا ہم احترام کرتے ہیں مگر ججز کو بھی اسلام ، قرآن و سنت اور شریعت اسلامیہ کا احترام کرنا چاہیے۔گزشتہ روزجسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس میں قرآن کی آیت ’’وہ لباس ہیں تمہارے لیے اور تم لباس ہو ان کیلیے ‘‘ (سورۃ بقرہ آیت۱۸۶) اس پرآئین پاکستان کا حوالہ دیا گیا اور اس آیت کا انکار کیا گیاجوآئین پاکستان اور شریعت اسلامیہ کے احکامات کی نفی ہے۔انہوںنے ججز سے اپیل کی کہ وہ اپنے ان الفاظ کو واپس لیں۔ اعلیٰ عدلیہ میں دین اور قرآن وسنت کے احکامات پر لا علمی کی بنیاد پر تبصرہ کرنے سے گریز کریں اور شریعت اسلامیہ سے رہنمائی لیں۔