کورونا میں مبتلا شیخ رشید کی عوام سے عالمی وبا کو سنجیدہ لینے کی اپیل

206

راولپنڈی (صباح نیوز)عالمی وبا کورونا کا شکار وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ طبیعت بہتر ہے، عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور گھروں میں رہیں۔ انہوں نے طبیعت کے حوالے سے جاری بیان میں کہا کہ الحمدللہ اب بہتر محسوس کر رہا ہوں، علاج جاری ہے، میری جلد صحتیابی کے لیے دعائیں کرنے والوں کا بہت شکر گزارہوں، ڈاکٹرز اور نرسنگ عملہ بہترین صلاحیتوں کے مطابق علاج کر ر ہاہے۔ انہوں نے عوام سے کورونا کو سنجید ہ لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور گھروں میں رہیں۔ واضح رہے کہ شیخ رشید احمد کی طبیعت ہفتے کی شام سے خراب تھی، گزشتہ رات طبیعت زیادہ ناساز ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔