صحت و طمانیت سے متعلق دلچسپ حقائق

976
Happy family in the park evening light. The lights of a sun. Mom, dad and baby happy walk at sunset. The concept of a happy family.Parents hold the baby's hands.

دنیا میں بے شمار مختلف قسم کی غذائیں جو کہ ہمارے لئیے بے انتہا مفید ثابت ہوسکتی ہیں، انہیں ہم عام طور پر نظرانداز کردیتے ہیں اور کئی ایسے کئی معمولات ہیں جنہیں اگر ہم اپنا لیں تو باقی زندگی خوش  اور پرسکون گزار سکتے ہیں۔ درجہ ذیل انہیں صحت بخش عوامل میں سے چند کا ذکر کیا جارہا ہے۔

1) ہنسنا صحت کیلئے مفید ہے جبکہ خون کے دورانیے کو بھی یہ 20 فیصد تکا بڑھا دیتا ہے۔

2) آپ کی جلد نہ صرف یہ جسم کا سب سے بڑا عضو ہے بلکہ یہ بیماری اور انفیکشن کے خلاف دفاع کا بھی کام کرتی ہے۔ آپ کے درجہ حرارت کو منظم معتدل رکھتی ہے اور وٹامنز کی تیاری میں مدد بھی دیتی ہے۔

3) کسی بھی معاملے میں ہمیشہ روشن پہلو کی طرف نگاہ رکھیں: آپ کا پرامید رہنا آپ کو طویل عمر زندگی گزارنے میں مدد دے سکتا ہے۔

4) تھکے ہونے کے باوجود ورزش آپ کو توانئی بخش سکتی ہے۔

5) امریکہ دنیا کے کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں صحت کی دیکھ بھال پر لگ بھگ تین گنا زیادہ خرچ کرتا ہے لیکن 12 امیر ترین صنعتی ممالک میں متوقع طویل عمری کے لحاظ سے امریکا کا نمبر سب سے آخری ہے۔

6) اپنے گھر والوں اور دوستوں سے تعلقات بہتر ہونا آپ کی اچھی صحت، بہتر یاداشت اور طویل عمری کا باعث ہے۔

7) خود اپنے ہاتھوں سے  لکھنے کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ آپ کو وہ عبارت یا تحریر یاد رہتی ہے۔

8) کافی پینا ڈپریشن میں کمی کا باعث ہے بالخصوص خواتین میں۔

9) گھر سے باہر چہل قدمی کرنا اور سبز علاقے میں کچھ وقت گزارنا آپ کو مثبت سوچ کا حامل بناتا ہے اور آپ کے اندر خود اعتمادی بھی پیدا کرتا ہے۔

10)50 سال سے کم عمر خواتین کو دگنی مقدار میں آئرن کی ضرورت ہوتی ہے بنسبت ہم عمر مردوں کے۔

11) چاکلیٹ آپ کی جِلد کیلئے مفید ہے۔ یہ آپ کے خون کے دورانیے کیلئے فائدہ مند ہے اور الٹرا وائلٹ شعاؤں سے بھی محفوظ رکھنے میں معاون ہے۔

12) ہفتے میں ایک بار کی گئی تیز چہل قدمی دل کے عارضے میں 65 فیصد تک کمی کا باعث بن سکتی ہے۔

13) چیونگم چبانے سے آپ کو غنودگی نہیں آئے گی اور آپ چوکنا رہیں گے جبکہ یہ ذہنی دباؤ کو بھی کم کرتی ہے۔

14) Extra virgin olive oil دنیا میں پائے جانے والا سب سے زیادہ صحت مند ترین Fats  ہے۔

15) ورزش کی کمی اب سگریٹ نوشی سے زیادہ اموات کا سبب بن رہی ہے۔