نیب نے سلمان شہباز سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا

700

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کو انٹرنیشنل کرمنل پولیس آرگنائیزیشن (انٹرپول) کے ذریعے گرفتار کر کے وطن واپس لانے کا فیصلہ کرلیا۔

ترجمان نیب کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں سلمان شہباز کو مفرور قرار دیا ہے جب کہ سلمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہوئے ہیں۔

نیب ترجمان نے کہا کہ سلمان شہباز کو واپس لانے کے لیے انٹرپول سے رابطہ کریں گے جب کہ برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی سے بھی رابطے کی کوشش کریں گے۔