سینٹرل جیل کے قیدیوں کا کورونا کو شکست دینے کے بعد جشن

662

کراچی:سینٹرل جیل کے قیدیوں نے جان لیوا کورونا وائرس کو شکست دینے کے بعد جشن منایا۔

تفصیلات کے مطابق سینٹرل جیل کراچی کے ایس پی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثر 120 قیدیوں کے ٹیسٹ کیے گئے تھے جن میں متاثر 90 قیدیوں کے ٹیسٹ نیگیٹوآئے۔

ایس پی سینٹرل جیل نے کہا کہ کورونا وائرس سے 700 قیدی متاثرہوچکے ہیں ان میں 250 قیدی پہلے ہی کورونا وائرس کوشکست دے چکے۔

دوسری جانب جان لیوا کورونا وائرس کو شکت دینے والے قیدیوں نے جشن منایا ۔