امریکا: پولیس نے ایک اور سیاہ فام شہری کو ہلاک کردیا

1091

جارج فلائیڈ کے بعد امریکی پولیس نے ایک اور سیاہ فام شہری کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 27 سالہ ریشارڈ بروکس کو اٹلانٹا میں گولی ماری گئی۔

پولیس کے مطابق ریشارڈ بروکس وینڈیز تیسٹورنٹ کے ڈرائیو تھرو لائن میں سو رہا تھا، جب پولیس نے اسے اٹھا کر تحویل میں لینے کی کوشش کی تو ریشارڈ نے پولیس اہلکار کو مارنا شروع کردیا۔

پولیس کے ایک اہلکار نے سیاہ فام شہری پر گولی چلادی۔

ریشارڈ کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

ریشارڈ کی ہلاکت کے بعد اٹلانٹا پولیس کی سربراہ نےعہدے سے استعفا دے دیا۔

وینڈیز یسٹورنٹ میں موجود شہریوں نے احتجاجاً ریسٹورنٹ کو آگ لگا دی اور سڑؑکوں پر نکل آئے۔

خیال رہے کہ امریکا میں اس سال سیاہ فام شہری کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل سیاہ فام شہری جارج فلوئیڈ پولیس حراست میں ہلاک ہوگیا تھا جس کے بعد امریکا میں بڑے پیمانے پر شہریوں نے مظاہرے اور احتجاج کیے تھے۔