سراج الحق نے سید منور حسن کی عیادت کی‘ جلد صحت یابی کی دعا

456
کراچی :امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق مقامی اسپتال میں زیر علاج سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن کی عیادت کر ر ہے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے مقامی اسپتال میں زیر علاج سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ،سیکرٹری عبدالوہاب ، سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری ،قائم مقام امیر ضلع وسطیٰ وجیہ الحسن ، ڈاکٹر اظہرچغتائی اور دیگر بھی موجود تھے ۔سراج الحق نے ڈاکٹرز سے سید منور حسن کے علاج کے حوالے سے تفصیلات معلوم کیں اور ان کی خدمات پر اظہار اطمینان کیا ۔ سینیٹر سراج الحق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سید منور حسن نے اپنی پوری زندگی اقامت دین کی جہدوجہد میں گزاری ، آپ نہ صرف تحریک اسلامی بلکہ پوری دنیا میں اسلام کے غلبے کے لیے مصروف تحریکوں کے لیے راہ نما ہیں ، زمانہ طالب علمی سے لے کر اب تک آپ نے اپنی دور اندیشی اور بھرپور موقف کے ذریعے غلبہ دین کی جدوجہد میں نمایاں کردار ادا کیا ، امید ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہو ں گے ۔