حکومت منی بجٹ لائے گی اور چور دروازے سے مزید ٹیکس لگائے گی: شہباز شریف

458

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 21-2020 پر اپنے درعمل کا اظہار کردیا۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ بجٹ میں غریب اور محنت کش طبقات کے لیے کچھ بھی نہیں، پی ایس ڈی پی اور ترقی اخراجات کہاں ہیں جن سے روزگار ملے اور ملک میں ترقی ہو؟

یہ خبر پڑھیں: وفاقی حکومت نے 3437 ارب روپے خسارے کا بجٹ پیش کردیا

شہباز شریف نے کہا کہ قوم کو ابھی سے خبردار کر رہا ہوں کہ حکومت منی بجٹ لائے گی اور چور دروازے سے مزید ٹیکس لگائے گی۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ سال عوام کے لیے اور بھی سخت اور مشکل ہوگا۔