چین میں کورونا پھر سر اٹھانے لگا، کئی علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ

512

چین کے دارلحکومت بیجنگ میں 7 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق چین میں ایک بار پھر جان لیوا کورونا وائرس سر اٹھانے لگا، چین کے دارلحکومت بیجنگ میں کورونا وائرس کے 7 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نئے آنے والے کورونا کیسز کی وجہ قریبی گوشت مارکیٹ بتائی جارہی ہے جس کے بعد حکام نے 11 رہائشی علاقوں میں لاک ڈائون نافذ کردیا ہے اور ان علاقوں میں موجود 9 اسکولوں کو احتیاطی تدابیر کے تحت بند کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 77 لاکھ 43  ہزار 173 افراد متاثر، 4 لاکھ 28  ہزار 373 افراد ہلاک جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 39 لاکھ 67  ہزار 856 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔