افریقی ممالک کا نسل پرستی پر بحث کا مطالبہ

536

نیو یارک :افریقی ممالک نے اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل پر زور دیا ہے کہ افریقی نژاد باشندوں کے خلاف نسل پرستانہ رویوں اور پولیس کی ظالمانہ کارروائیوں پر بحث کی جائے۔

 غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ میں برکینا فاسو کے سفیر نے اس سلسلے میں گزشتہ روز اس کونسل کو ایک خط پیش کیا ،جو 54 افریقی ممالک کی جانب سے لکھا گیا ہے، اس خط میں رنگ اور نسل کی بنیاد پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، پولیس کی ظالمانہ کارروائیوں اور نا انصافیوں کی مخالفت میں آواز اٹھانے والے مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال جیسے مسائل پر فوری بحث کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

 یہ خط عالمی ادارے کی ہیومن رائٹس کونسل کی صدر کے نام لکھا گیا ہے اور اس میں اگلے ہفتے کونسل کے ایک اجلاس میں بحث کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ سیا ہ فام شہری کی ہلاکت کے خلاف امریکا میں مظاہرے جاری ہیں،دیگر یورپ کے ممالک میں بھی سیاہ فام شہری کے حق میں مظاہرے کیے جارہے ہیں۔