بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی سے مزید 5مجاہدین شہید

624

سری نگر : مقبوضہ کشمیرکے ضلع بٹگر ام  میں سر چ آپرین کے نام پر مزید5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا گیا۔

کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی قابض فورسز نے ضلع بٹگر ام کے علاقے پٹھان پورہ  میں مجاہدین کی موجودگی کی اطلاع پر علاقے کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا اور گھر گھر تلاشی لی،سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فورسز نے مزید 5کشمیری نوجوانوں  کو دہشت گرد قرار دیکرشہید کردیا۔

واضح رہےکہ رواں ماہ مقبوضہ وادی میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کی تعداد 30 سے زائد ہوگئی ہے۔