لیاری ، عمارت کا ملبہ ہٹادیا گیا، 16 لاکھ سے زائد رقم برآمد

745

کراچی: ترجمان سندھ رینجرز نے کہا کہ لیاری کے علاقے نیاآباد میں گرنے والی عمارت کا ملبہ ہٹا دیا گیا،  ملبے سے  16 لاکھ 6 ہزار سے زائد رقم اور پرائز بانڈز بھی برآمد کیے گئے۔

ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ لیاری میں گرنے والی عمارت کا ملبہ ہٹا دیا گیا ہے، گرنے والی عمارت کے ملبے سے نقدی، موبائل فونز، الیکٹرونک اشیا، جیولری ملی ہیں جنہیں انتظامیہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Lyari building collapse toll climbs to 18 - SAMAA

ترجمان سندھ رینجرز نے بتایا کہ برآمد سامان سے 16 لاکھ 6 ہزار سے زائد رقم ملی جبکہ 2 لاکھ 67 ہزار مالیت کے 327 پرائز بانڈز بھی ملے ہیں۔

امدادی سرگرمیوں کے دوران رینجرز نے  ریسیکو اہلکاروں کے ساتھ مل کر عمارت کے ملبے سے 22 لاشیں، 6 زخمی نکالے جنہیں مقامی اسپتال پہنچایا جاچکا ہے۔