کراچی، ماسک نہ پہننے پر جرمانہ اورگرفتاری ہوسکتی ہے

688

کراچی: کورونا وائرس کےپھیلاؤ کو روکنے کیلئے کراچی سمیت سندھ کے کئی اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز نے ماسک کے لازمی استعمال اور سوشل ڈسٹینسنگ کو برقرار رکھنے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔

کراچی کے ضلع ملیر سمیت کئی اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے پابندیوں کا حکم نامہ جاری کردیا ہے، نوٹیفکیشن میں ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا گیا جبکہ  سوشل ڈسٹینسنگ کو برقرار  رکھنا بھی لازمی ہوگا ۔

حکم نامے میں سختی سے کہا گیا ہے کہ ماسک استعمال نہ کرنے پر جرمانہ اور گرفتار بھی کیا جاسکے گا۔