ملائیشیا حکومت نے حج 2020 سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا

746

ملائیشیا حکومت نے اپنے شہریوں کو اس سال حج پر نہ بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملائیشیا اس سال اپنے شہریوں کو کورونا وائرس کی وبا کے باعث حج پر نہیں بھیجے گا۔ یہ فیصلہ وزارت صحت نے مفاد عامہ میں کیا ہے۔

میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ وزارت صحت نے حج زائرین فنڈ بورڈ اور اسلامی امور کی قومی کونسل کی مشاورت سے کیا ہے۔

ملائیشیا کے وزیر ڈاکٹر محمد الباقری کے مطابق ملائیشیا میں تعینات سعودی سفیر کو فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

ڈاکٹر محمد الباقری نے کہا کہ رواں سال حج پر جانے والے شہریوں کی روانگی اگلے سال تک مؤخر کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں 1 لاکھ 16 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس کے مریض میں مبتلا ہیں جب کہ 857 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

سعودی عرب میں بڑھتے کیسز کے باعث حج انتہائی سخت اقدامات کے تحت کرنے اور محدود کرنے کے امکانات ہیں۔