کورونا وائرس: لاہور میں 2 ہفتے کےلیے لاک ڈاؤن پر غور

772

لاہور: کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث پنجاب حکومت نے لاہور میں پیر سے 2 ہفتے کیلئے لاک ڈاؤن کرنے پر غور شروع کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ اور پنجاب میں کورونا وائرس کے روز بروز بڑھتے کیسز کے باعث پنجاب حکومت نے لاہور میں لاک ڈاؤن پر غور شروع کردیا ہے  تاہم لاہور میں لاک ڈاؤن کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔

لاک ڈاؤن کے دوران ادویات اور گروسری کی دکانیں کھولنے کی اجازت ہوگی۔