بجٹ میں انرجی ڈرنکس اور سیگریٹس پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز

645

اسلام آباد:  وفاقی کابینہ نے  بجٹ 21-2020 میں انرجی ڈرنکس اور سگریٹس پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم عمران کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزیر حماد اظہر نے بجٹ پیش کرتے ہوئے  کہا کہ درآمدی سگریٹس، سگارز، تمباکواور بیڑی سیمت دیگر اشیاء پر ایف ای ڈی کو عالمی ادارہ صحت کے مطابق 65 فیصد سے بڑھا کر 100 فیصد کیا گیا ہے،تمباکو کے متبادل اور ای سگریٹس کو بھی اس فہرست میں ہی شامل کیا ہے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ  فلٹر سگریٹس میں استعمال ہونے والی ایف ای ڈی کی موجودہ شرح میں ایک روپے فی کلو گرام بڑھانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

خیال رہے وفاقی کابینہ کی جانب سے بجٹ تجاویز کی منظوری کے بعد آئندہ مالی سال کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کیا ہے۔