افغانستان کیلیے کنسائنمنٹ فوری کلیئر کرنے کے احکامات جاری

555

 افغانستان کو ایکسپورٹ ہونے والے پھل اور سبزیوں کے کنسائنمنٹ ترجیحی بنیادوں پرکلیئرکرنے کےاحکامات جاری کر دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت تجارت نے کنسائمنٹ ترجیحی بنیادوں پر کلیئر کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں، وزارت کا کہنا ہے کہ طورخم اور چمن بارڈر پرپھل سبزیوں کے افغانستان جانیوالے ٹرکوں کو ترجیح دی جائے جب کہ  بارڈر پوائنٹس پر پھل سبزیوں کی کنسائنمنٹس پرکیڑے مار ادویات کے اسپرےکےچارجز میں  بھی کمی لائی جائے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں پاک افغان ٹرانزٹ معاہدے کے تحت گوادر پورٹ کو افغان ٹرانزٹ تجارت کے لیے کھول دیاگیاہے، اس سلسلے میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا سامان سے بھرا بحری جہاز گوادر پورٹ پر لنگر انداز ہوا تھا۔

 بحری جہاز میں 16 ہزار میٹرک ٹن فرٹیلائزر لوڈ ہے۔ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کو گوادر سے بذریعہ سڑک افغانستان روانہ کیا جائے گا۔