قومی کرکٹرز کا یونس خان اور مشتاق احمد کی تقرریوں پراظہار مسرت

563

قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے ستاروں نے دورہ انگلینڈ کے لیے یونس خان اور مشتاق احمد کی تقرریوں پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

مشتاق احمد کی بطور اسپن باؤلنگ کوچ اور مینٹور جبکہ سابق قومی کپتان یونس خان کی بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے تعیناتی نے پاکستان کی ٹیم منیجمنٹ کو مزید تقویت بخشی ہے۔ جہاں پہلے  ہی مصباح الحق بطور ہیڈ کوچ اور وقار یونس باؤلنگ کوچ کی حیثیت سے کام کررہے ہیں۔

Back at home, Azhar Ali wants Pakistan to 'quickly return to our ...

قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا کہ وہ یونس خان کے ہمراہ متعدد ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنا اپنی خوش قسمتی سمجھتے ہیں۔ ان کے خیال میں یونس خان وہ نان انگلش بیٹسمین ہیں جنہوں نے گذشتہ 2 دہائیوں میں انگلینڈ کی کنڈیشنز میں مسلسل رنز بنائے۔

Captaincy has made Babar Azam a more responsible batsman': Misbah ...

قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان بابر اعظم نے کہا کہ کہ یونس خان ایک لیجنڈ ہیں۔ وہ یونس خان کی صلاحیتوں کے معترف ہیں خصوصاً جس طرح وہ اپنی اننگز کو طوالت دینے کے لیے منصوبہ بندی کیا کرتے تھے ۔

Is Shan Masood A Future Pakistan Test Captain? | Wisden

قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے اوپنر شان مسعود نے کہا کہ وہ یونس خان کی بطور بیٹنگ کوچ تعیناتی پر بہت پرجوش ہیں اور وہ اسے ایک نامور کھلاڑی کی خدمات کے حصول کا ایک بہترین انداز قرار دیتے ہیں۔ یونس خان کے ساتھ ہمیشہ استاد اور شاگرد والا تعلق رہا ہے۔

Yasir Shah's stunning 8 for 41 puts Pakistan on verge of win over ...

لیگ اسپنر یاسر شاہ نے کہا کہ انہیں ادراک ہے کہ حالیہ ٹیسٹ میچوں میں ان کی کارکردگی توقعات کے مطابق نہیں تھی تاہم انہیں موقع ملتا ہے تو وہ مشتاق احمد کی موجودگی کا بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔ اگرموقع ملا تو وہ مشتاق احمد کی رہنمائی میں پاکستان کو  1996 کے بعد انگلینڈ میں پہلی ٹیسٹ سیریز جتوانے  میں اہم کردار ادا کریں گے۔

واضح رہے کہ اگست-ستمبر میں پاکستان کو میزبان انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنی ہے جبکہ دورہ انگلینڈ کے لیے دونوں فارمیٹ میں مجموعی طور پر 25 کھلاڑیوں کی روانگی متوقع ہے۔