جماعت اسلامی شہریوں کو مفت پٹرول فراہم کرنے لگی

621

لاہور: جماعت اسلامی پی پی 160 کے زیر اہتمام انوکھا احتجاج، شہریوں کو مفت پٹرول فراہم کیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مفت پٹرول کے حصول کیلئے  شہریوں کا تانتا بندھ گیا، مزدوروں، موٹرسائیکل سواروں کو پٹرول فراہم کیا گیا۔

اس موقع عوام کا کہنا تھا کہ پٹرول کی خاطرعوام دھکے کھارہے ہیں لیکن حکومت کا کچھ پتہ نہیں کہاں ہے  حکمران ہر معاملے کو بحران بنا رہے ہیں جس کا نقصان صرف اور صرف عوام کو ہو رہا۔

ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی جہانگیر ایثار کا کہنا تھا کہ دنیا میں پٹرول سستا ہو چکا ہے لیکن عوام ابھی بھی پٹرول کے حصول کیلئے خوار ہو رہے ہیں۔ عوام کی تکالیف پرکوئی نوٹس لینے کو تیار نہیں۔

فری پٹرول ملنے پر عوام نے جماعت اسلامی کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔