عمران خان اور شاہد آفریدی دنیا کے بہترین آل راؤنڈرز میں شامل

536

سڈنی: سابق آسٹریلوی بیٹسمین ٹام موڈی نے عمران خان اور شاہد آفریدی کو دنیا کے بہترین آل راؤنڈرز کی فہرست میں شامل کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق آسٹریلوی کھلاڑی ٹام مودی نے دنیا کی بہترین آل راؤنڈر کی فہرست تیار کی ہے جس میں انہوں نے ماضی اور موجودہ آل راؤنڈرز کو شمار کیا ہے۔

ٹام مودی نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری بلے باز سر گریری سوبرز اور جنوبی افریقہ کے جیک کیلس کو بھی ٹیسٹ کا بہترین آل راؤنڈر قرار دیا جب کہ 1992 ورلڈ کپ کے فاتح کپتان عمران خان کو ٹیسٹ اور شاہد خان آفریدی کو ٹی ٹوینٹی کے بہترین آل راؤنڈرز میں شامل کیا۔

ٹام موڈی کا کہنا تھا کہ عمران خان شاندار بولر تھے میں نے ان کا سامنا کیا تھا، کیریئر کے اختتام میں ان کی بولنگ کی رفتار کم ہوئی تھی لیکن کیریئر کے شروع میں وہ تیز ترین بولر تھے۔

سابق آسٹریلوی کھلاڑی نے بوم بوم آفریدی سمیت ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر آندرے رسل، شین واٹسن کو ٹی ٹوینٹی کے بہترین آل راؤنڈر کی فہرست میں شامل کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی آل راؤنڈر سے زیادہ میچ ونر بنے۔