کورونا وائرس: وزیراعظم آفس کا اسٹاف محدود کردیا گیا

408

اسلام آباد: کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر وزیراعظم آفس کا اسٹاف محدود کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آفس سے جاری کردہ سرکلر میں ہدایت کی گئی ہے کہ جوائنٹ سیکرٹری ایڈمن کے علاوہ تمام افسران اور ملازمین گھروں سے کام کریں گے۔

تمام شعبوں کے افسران اور ملازمین ڈیوٹی روسٹرز کے مطابق کام جاری رکھیں گے جب کہ ایمرجنسی کی صورت میں افسران کو کسی بھی وقت بلایا جاسکتا ہے۔

سرکلر میں ہدایت کی گئی ہے کہ گھروں سے کام کرنے والے افسران اسٹیشن نہ چھوڑیں اور فون پر دستیاب رہیں۔

خیال رہے کہ اپوزیشن رہنماؤں اور حکومتی وزرا میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد اسٹاف محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دارالحکومت اسلام آباد میں 6 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جب کہ شہر میں فیس ماسک ہر شہری کے لیے لازمی قرار دیا گیا ہے۔