آرمی چیف کا کورونا سے متاثرہ شہباز شریف اور شیخ رشید کو فون

776

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورونا وائرس میں مبتلاوزیر ریلوےشیخ رشید اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو فون کیا اور دونوں کی خیریت دریافت کی۔

ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔

آرمی چیف نے شہبازشریف کی کورونا سے جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اورعلاج معالجے میں معاونت کا بھی پوچھا۔

دوسری جانب آرمی چیف نےوزیر ریلوے شیخ رشید کو بھی  ٹیلی فون کر کے ان کی خیریت دریافت کی اور کہا کہ آپ اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں۔

شیخ رشید نے بتایا کہ آرمی چیف نے ان سے کہا کہ اگر ضرورت محسوس ہو تو وہ آرمی کی کسی بھی صحت کی سہولت سےعلاج کراسکتےہیں۔