فائر فائٹر نے بالکونی پر لٹکی کمسن بچی کو ریسکیو کرلیا

497

بیجنگ: چین میں بہادر فائر فائٹر نے کثیر المنزلہ عمارت کی بالکونی میں لٹکی کمسن بچی کو ریسکیو کرلیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق چین کے صوبے یونان میں 16 منزلہ عمارت کی بالکونی میں 5 سالہ بچی کھیل کے دوران لٹک گئی تھی فائر فائٹر نے کمسن بچی کو ریسکیو کرکے اس کی جان بچالی۔

والدہ کا کہنا تھا کہ وہ پارسل لینے کے لیے نیچے گئی تھی اس دوران بچی بالکونی پر لٹک گئی، انہوں ںے فوری طور پر فائر فائٹرز کو فون کیا۔

فائر فائٹرز اوپر کی منزل سے کھڑکیوں کے ذریعے 10 منٹ میں بچی کے پاس پہنچا اور بچی کو اٹھا کر فلیٹ کے اندر منتقل کیا۔

مذکورہ خاندان عمارت کی 13ویں منزل پر رہائش پذیر ہے اور ہر منزل تین میٹر اونچائی پر ہے، ریسکیو اہلکار کے مطابق بچی زمین سے تقریبا 137 فٹ بلندی پر پھنسی ہوئی تھی۔

بچی کی والدہ نے فائر فائٹر کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بچی کی بہتر دیکھ بھال کرنے کا وعدہ کیا۔