عاطف اسلم نے خانہ کعبہ میں اذان دینے کی خواہش کا اظہار کردیا

492

کراچی:معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے خانہ کعبہ میں اذان دینے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خانہ کعبہ میں اذان دینا میری زندگی کی سب سے بڑی خواہش ہے۔

عاطف اسلم نے کہا کہ جو شخص میری خانہ کعبہ میں اذان کے لیے سفارش کرے گا میں زندگی بھر اس کے لیے کام کروں گا۔

یاد رہے کہ حال ہی میں عاطف اسلم نے اپنی آواز میں اذان اور اسماالحسنی کی ایک وڈیو جاری کی جو پاکستان سمیت پوری دنیا میں وائرل ہوئی تھی۔