بارہ سالہ بچی کی 135 کلومیٹر کی رفتار سے ڈرائیونگ

618

امریکا میں 135 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلانے والی 12 سالہ بچی نے پولیس کی دوڑیں لگوا دیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست فلوریڈا کی پولیس 12 سالہ بچی کی 135 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سرعام ڈرائیونگ پر دنگ رہ گئی۔

تیز رفتار گاڑی چلانے پر پولیس نے پیچھا کیا تو اندازہ ہوا کہ بچی 135 کی رفتار سے گاڑی چلا رہی ہے، پولیس نے مسلسل گاڑی کا پیچھا جاری رکھا اور کچھ دیر بعد کسی طرح گاڑی کو روک لیا۔

پولیس نے بچی سے پوچھا کہ وہ اتنی تیز رفتاری سے گاڑی کیوں چلا رہی تھی جس پر ان سے ساتھ بیٹھے شخص کا نام لیتے ہوئے کہا کہ اس نے مجھے ایسا کرنے کا کہا تھا۔

پولیس نے مذکورہ شخص کو گرفتار کر لیا جس نے بیان دیا کہ وہ خود کو بہترین باپ ثابت کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ حالانہ کہ وہ بچی اس کی بیٹی نہیں تھی۔

41سالہ ملزم نے بتایا کہ بچی کی والدہ اس کی دوست ہے اور وہ کافی دنوں سے ایک ساتھ رہ رہے ہیں، بچی نے کار چلانے کی ضد کی جس پر میں نے خود کو اچھا باپ ثابت کرنے کے لیے اسے ڈرائیونگ کی اجازت دی۔