‘ دوہفتے لاک ڈاؤن اوردوہفتے نرمی کی جائے’

425

پیپلزپارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ کورونا کے حوالے سے لوگوں سے غلط بیانی نہ کی جائے، دوہفتے لاک ڈاؤن اوردوہفتے نرمی کی جائے۔

قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے رہنما پاکستان پیپلزپارٹی نفیسہ شاہ نے کہا کہ  حکومت کولگتا ہے کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کورونا نہیں اپوزیشن ہے،اسمارٹ لاک ڈاؤن کے بہانے چوروں، ذخیرہ اندوزوں کو بیرون ملک فرار کروا دیا گیا جب کہ ملک سے آٹا، پیٹرول  اور چینی غائب کر دی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے حوالے سے لوگوں سے غلط بیانی نہ کی جائے، ڈبلیو ایچ اونے کہا ہے کہ کورونا کے روزانہ 50 ہزار ٹیسٹ کیے جائیں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی وجہ سے صورت حال کنٹرول سے باہرجارہی ہے عمران خان نے یوٹرن لیا مگرمان نہیں رہے۔

قبل ازیں  قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے آغاحسن بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں کو بیماری کی حالت میں کراچی جانا پڑتا ہے کوئٹہ میں صحت کےحوالےسےسہولیات موجود نہیں، کورونا کیلئے بلوچستان کے پاس صرف 3 سو کٹس ہیں، بلوچستان حکومت انتقامی سیاست کررہی ہے اور باہر سے آنیوالے انتظامی افسران کو بلوچستان کے عوام کے مسائل کا علم نہیں۔