طیارہ حادثے کی انکوائری رپورٹ 22 جون کو ایوان میں پیش ہوگی، غلام سرور

554

وفاقی وزیر برائے شہری ہوابازی غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے کی صاف شفاف انکوائری ہوگی اور 22جون کو انکوائری رپورٹ ایوان میں پیش کی جائے گی۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیزیں ٹھیک حساب اور احتساب سےٹھیک ہوں گی ہم سب لوگ اس کے ذمےدار ہیں، لیکن چیزوں کو ٹھیک بھی کرناہے، ماضی میں ہونے والے طیارہ حادثات کی رپورٹ سے بھی ایوان کو آگاہ کیا جائےگا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ طیارے حادثوں کی انکوائری رپورٹ سامنے نہیں آسکیں، ایئر بلو حادثے کی بھی مبہم رپورٹ سامنے آئی جب کہ اےٹی آر طیارےکےحادثے کی انکوائری رپورٹ بھی سامنے نہیں لائی گئی، حادثات کی کچھ تو وجہ ہے، کوئی تو ذمے دار ہے کسی کو تو حساب دیناہوگا۔

غلام سرور نے کہا کہ پچھلے ادوار میں پائلٹس کی جعلی ڈگریاں بھی سامنے آئیں کتنا بدقسمت ہےیہ ملک کہ ہر معاملے پر دو نمبری کی گئی ،  انٹرنیشنل پائلٹس کی ایسوسی ایشن کو درخواست کی کہ ایک پائلٹ اور ایک ٹیکنیشن دیا جائے۔