سپرہائی وے مویشی منڈی سے متعلق سوشل میڈیا پرچلنے والی خبریں من گھڑت قرار

749

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سپرہائی وے مویشی منڈی کے ترجمان یاوررجاچاولہ نےسوشل میڈیاپرمویشی منڈی نہ لگنےسے متعلق سوشل میڈیاپرچلنےوالی خبروں بے بنیاداورمن گھڑت قراردیدیا۔

یاوررجاچاولہ کاکہناہے کہ کوروناکے سبب اب ہمیں تمام ایس اوپیز کوساتھ جیناہوگا لہذاوفاق سندھ حکومت نے تمام کاروبارکھولنےسے قبل کوروناایس اوپیزسے مشروط کررکھاہے ہمارافرض بنتاہےہم اپنی اوراپنے بچوں کے تحفظ کیلئے ان ایس اوپیز پرعمل کریں،لاک ڈاون میں نرمی کاہرگزفائدہ نہ اٹھائیں۔

یاوررضاچاولہ نے مزید کہاکہ سنت ابراہیمی ایک اہم فریضہ ہے اوراس کی ادائیگی کے لیے سندھ حکومت کی جانب سے صوبے مویشی منڈیاں لگانے کی اجازت دی گئی ہے،سپرہائی وے مویشی منڈی کراچی میں میں پہلے سے زیادہ مویشی آنے کے توقع ہےجس سے ملکی اکانومی کے ساتھ لاکھوں افرادروزگارسے مستفید ہوں گے۔

 انہوں نے مویشی منڈی سےسوشل میڈیاپرچلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ ایسے عناصرکیخلاف ہم نےسائبرکرائم سے رجوع کرلیاہے ملکی اکانومی اورہراسمنٹ پھیلانے والے شرپسندملک وقوم دونوں کے دشمن ہیں قوم ایسی افواہوں پرکان نہ دھریں۔