چینی اسکینڈل کےحوالےسےنیب کارروائی کرےگا، شہزاد اکبر

394

اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے  احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ چینی اسکینڈل کےحوالےسےنیب کارروائی کرےگا،چیئرمین نیب کوچینی اسکینڈل سےمتعلق پہلاریفرنس بھیج دیاگیا ہے۔

شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ احتساب آرڈیننس کےسیکشن9کےتحت سبسڈی معاملےپر کارروائی ہوگی،کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں اب ریکوری کاکام ہوگا،کچھ معاملات ایس ای سی پی اورایف بی آرکوبھیجےہیں،فرانزک میں ثابت ہواکہ گنےکےکاشتکاروں کوکم قیمت دی جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ فوجداری قوانین کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے، 5سال میں 29ارب کی سبسڈی کا جائزہ لیا گیا ،وزیراعظم نے شوگرکمیشن کی سفارشات کی روشنی میں کسی بھی کارروائی کی منظوری دیدی ہے،شوگرملزمالکان،ایسو سی ایشن نےدرخواست بہت دیرمیں دائرکی کمیشن تو کام کرچکا،شوگرملزمالکان کو بتانا چاہتاہوں یہ ماضی کا دور نہیں۔

شہزاد اکبر کا مزید کہنا تھا کہ اعلان شدہ مقدارسےبہت زیادہ گناکرش کیاجا رہاہےجس کاٹیکس بھی نہیں دیاجارہا، نامزد افراد سے متعلق کارروائی کے لئے متعلقہ اداروں کو کہہ دیا گیا ہے،کمیشن کی تعین کردہ چینی کی قیمت اورموجودہ قیمت میں بہت فرق ہے۔