قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج ہوگا

720

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، مشیر خزانہ سمیت رکن وزرا اور سیکرٹریز شریک ہوں گے۔

قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں آئندہ مالی سال کا ترقیاتی بجٹ منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا جبکہ نئے مالی سال کے لیے ہدف مقرر کیا جائے گا۔

اجلاس میں معاشی صورتحال اور رواں مالی سال کے ترقیاتی اخراجات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔