کراچی : رینجرز کی گاڑی پر کریکر حملہ، اہلکار زخمی

632

کراچی:گلستان جوہر بلاک فائیو کامران چورنگی کے قریب رینجرز کی گاڑی پر کریکر حملے کے نتیجے میں ایک رینجرز اہلکار زخمی ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ رینجرز اہلکار پنچر کی دکان پر رکے تو اچانک دو موٹر سائیکل سوار آئے اور  کریکر پھینک کر فرار ہوگئے، کریکر پھٹنے سے گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئی، جس کے نتیجے میں رینجرز کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

واقعہ کے فوری بعد پولیس اور رینجرز نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش  شروع کردی۔