پرائیویٹ اسکولز ایکشن کمیٹی کا مظاہرہ، حکومتی ایس او پیز کی دھجیاں اڑادیں گئیں

610

رپورٹ، حماد حسین: کراچی پریس کلب کے باہر پرائیویٹ اسکولز ایکشن کمیٹی نے اسکول نہ کھولنے پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،جس میں کورونا سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر کومکمل نظر انداز کردیا گیا۔

کراچی پریس کلب کے باہر مظاہرے میں مختلف اسکولوں کے مالکان اور اساتذہ نے شرکت کی جبکہ انہوں سندھ حکومت کے خلاف پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر اساتذہ کا معاشی قتل عام بند کیا جائے،اسکولوں کو کھولنے کے مطالبات کے نعرے درج تھے۔

مظاہرے کی قیادت پرائیویٹ اسکولز ایکشن کمیٹی کے رہنما کررہے تھے اس موقع پر ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 15 لاکھ سے زائد اساتذہ اور بچوں کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے جبکہ ہزاروں اسکول مالکان اسکول بند ہونے سے معاشی بدحالی کا شکار ہیں۔ سندھ سرکار خاموش رہنے کے بجائے اسکول کھولنے کیلئے عملی اقدامات کرے۔